مشرق وسطی

اردن کا اسرائیلی فوج کے ساتھ مشترکہ سرحدی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اردن و اسرائیل کے درمیان مشترکہ سرحد پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول کے لئے غاصب صیہونی حکومت اور اردن کی افواج کے درمیان ایک مشترکہ کمانڈ سینٹر تشکیل دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صیہونی اخبار معاریو کے مطابق اسرائیلی فوج نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اردن کے ساتھ واقع اپنی سرحد پر اردن کی فوج کے ساتھ تعاون کو توسیع دیتے ہوئے اس کے ساتھ ایک مشترکہ کمانڈ سینٹر تشکیل دے جس میں موجود تمام فورسز ایک مشترکہ زبان اور نگرانی کا واحد سسٹم استعمال کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابی عمل معطل کرنے سے جامع قومی پروگرام متاثرہو، صالح العاروری

اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ اسرائیل و اردن کا یہ مشترکہ سرحدی کمانڈسینٹر ’’سرحدوں پر اسرائیل کے وسیع عسکری منصوبے‘‘ کا ایک حصہ ہے جس پر مختلف میدانوں میں 12 کروڑ اسرائیلی شکل (3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر) کی خرچ کئے جائیں گے۔

فلسطینی اخبار القدس العربی نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ باوجود اس کے کہ غاصب صیہونی فوج کے آپریشن روم میں اردن کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تاہم تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں فریق نگرانی اور اطلاعات کی جمع آوری سے متعلق اسرائیلی فوج کے آلات کے ذریعے مشترکہ اطلاعات کا تبادلہ کریں گے جبکہ اس نئے کمانڈ سینٹر کی تشکیل کا مقصد مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے اندر کسی بھی تیسرے فریق کے نفوذ کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور بم دھماکے میں باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شہید ہوئے،اس درد کو ہم سے زیادہ کوئی محسوس نہیں کرسکتا، علامہ عبد الخالق اسدی

رپورٹ کے مطابق یہ کمانڈ سینٹر آئندہ چند ماہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دے گا جبکہ اس منصوبے کی کامیابی کی صورت میں، دوسرے سرحدی علاقوں پر بھی ایسے ہی کمانڈ سینٹرز کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button