مشرق وسطی

فضائی سروس کی بحالی پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی وفد کی مصر آمد

شیعیت نیوز: اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جس میں سیکیورٹی افسران بھی شامل ہیں گذشتہ روز مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ پہنچا ہے۔ یہ وفد مصری حکام کے ساتھ دو طرفہ فضائی سروس کی بحالی اور اس کی تیاریوں پر بات چیت کرے گا۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے دورے پر آنے والے وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کی وزارت کے مندوبین اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔

یہ وفد مصری حکام کے ساتھ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان فضائی سروس کی بحالی پر بات چیت کرے گا۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیلی  وفد جزیرہ نما سینا میں خطرے کی سطح ایک سے بڑھا کر دو اور تین کردے گا۔

قبل ازیں اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے بتایا تھا کہ مصر اور اسرائیل دو طرفہ فضائی سروس کی بحالی پرغور کررہے ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے مصر کے شرم الشیخ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، شیعہ ہزارہ کانکنوں کے بہیمانہ قتل عام میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگردفضل الرحمٰن ہلاک

دوسری جانب وسطی امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہنڈوراس جمعرات کے روز اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

ایک ماہ قبل ہنڈوراس کے صدر خوان  اورلانڈو  ہرنانڈیز نے اس سفارت خانے کے قیام کی اعلان کیا تھا۔

گوئٹے مالا، نیکاراگوا اور ایل سلواڈور کے درمیان واقع ہنڈوراس نے 2019 میں تل ابیب میں اپنے سفارت خانے کے اندر تجارتی دفتر کھولا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو El Heraldo نامی اخبار کے توسط سے ملنے والی معلومات سے پتا چلا ہے کہ اس کے ایک برس بعد اسرائیل نے بھی ہنڈوراس کے صدر مقام Tegucigalpa  میں اپنا تجارتی دفتر کھولا تھا۔

ہنڈوراس کے صدر، وزیر خارجہ اور خاتون اول کے ہمراہ بدھ کے روز کسی وقت اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ ’’سیاحت، زراعت، تعلیم اور الیکٹرانک ٹکنالوجی کے شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کے علاوہ سفارت خانے کے بیت المقدس منتقلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔‘‘

اسرائیل میں ہنڈوران کے سفیر ماریو کاسٹیلو کے مطابق اس کے بعد خوان  اورلانڈو  ہرنانڈیز سپین اور جرمنی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل امریکo، گوئٹے مالا اور کوسووا نے اپنے سفارت خانے تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button