پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

عربوں نے اپنی عزتیں تک ٹرمپ کو پیش کیں، اب نتائج بھگتنا ہونگے، علامہ مقصود ڈومکی

"70 ہزار شہداء کا خون عرب دنیا کی بے حسی بے نقاب کر گیا" وحدت مسلمین رہنما کی سخت تنقید

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی نے 70 ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر تماشہ دیکھا، اس فورم کو دفن ہو جانا چاہیے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھ لی جائے۔ عربوں نے اپنی عزتیں عورتوں کی صورت میں ٹرمپ کو پیش کیں، اب نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو شرم آنی چاہیے یہ کہتے ہوئے کہ حماس دہشت گردی ہے، دہشت گرد تو اسرائیل ہے جس نے 70 ہزار لوگوں کو قتل کیا ہے اور دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی نسل کشی کی ہے۔ اس پوری صورتحال میں امتِ مسلمہ کا اتحاد بہت ضروری ہے، اور وہ بھی ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ۔ مسلمانوں کو آپس میں متحد ہونا ہوگا، جوڑنا ہوگا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجھے اس وقت علامہ اقبال کا وہ شعر یاد آ رہا ہے جو امت مسلمہ کے لیے بہترین درس ہے:
"تہران ہو گر عالمِ مشرق کا جنیوا
شاید کہ کرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے”

یہ بھی پڑھیں : علی لاریجانی کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو کرۂ ارض کی تقدیر بدلنی ہے یہ قاہرہ سے نہیں ہوگی، یہ آپ کو دمشق سے نظر نہیں آئے گی۔ تہران جب عالمِ مشرق کا جنیوا بنے گا تو پھر آپ دیکھیں گے کس طرح کرۂ ارض کی تقدیر تبدیل ہوتی ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم نے آئین کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس آئینی ترمیم کو ختم کیے بغیر ملک میں جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی۔ پاکستان کا آئین فوج کو سیاسی مداخلت سے دور رکھنے کا حکم دیتا ہے۔ جب جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران بن جائیں تو کبھی بھی ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button