ایران کا دبنگ جوہری مظاہرہ: جدید جوہری کامیابیاں سب کی توجہ کا مرکز

28 ستمبر, 2025 20:47

شیعیت نیوز : روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری ایٹم ایکسپو 2025 میں ایرانی ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے اسٹال نے ایرانی سائنسدانوں کی جدید جوہری کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا، جسے شرکاء کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔

یہ نمائش ورلڈ ایٹم ویک کے تحت 25 تا 28 ستمبر منعقد کی گئی، جس کا افتتاح ایرانی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کی موجودگی میں ہوا۔ ایرانی اسٹال کو ثقافتی نمائش کمپلیکس میں خصوصی مقام دیا گیا، جہاں ایران کی جوہری صنعت کی تازہ ترین کامیابیاں پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : عربوں نے اپنی عزتیں تک ٹرمپ کو پیش کیں، اب نتائج بھگتنا ہونگے، علامہ مقصود ڈومکی

ایران اور میزبان ملک روس کے علاوہ چین، بیلاروس، قازقستان، ازبکستان اور متعدد بین الاقوامی اداروں نے بھی اپنے اسٹالز میں پرامن جوہری توانائی کی صلاحیتیں اجاگر کیں۔

ایرانی اسٹال نمائش کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اسٹالز میں شامل رہا، جہاں جوہری طب، زراعت، الیکٹرانکس اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق مصنوعات پیش کی گئیں، جو عالمی سطح پر ایران کی سائنسی ترقی کا مظہر ہیں۔

8:25 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔