سی سی ڈی کا بڑا آپریشن، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 3 دہشت گرد واصل جہنم

29 ستمبر, 2025 12:07

شیعیت نیوز : اٹاپور کے بھسین گاؤں میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی ٹیم کے مشترکہ آپریشن اور مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں حکام کے مطابق کالعدم لشکرِ جھنگوی کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے ہلاک شدگان کی شناخت سمسون مسیح، وقاص مسیح اور زاہد مسیح کے نام سے بتائی ہے اور کہا ہے کہ وہ ڈاکے، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف بڑا آپریشن، مقامی کمانڈر واصل جہنم

آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں ملزمان زخمی ہوئے۔ زخمی حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔ لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ فرار ملزموں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور مطلوب ملزمان کو قانون کے مطابق جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

6:37 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔