آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا اظہارِ تعزیت
آیت الله سیستانی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی دامت برکاتہم کی زوجۂ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا:
"انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ مغفورہ کے تمام پسماندگانِ گرامی بالخصوص حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور ان کے فرزند حضرت آیت اللہ سید باقر سیستانی دام عزّہما کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف سے افسوسناک خبر؛ آیت اللہ سیستانی سوگوار
انہوں نے دعا کی کہ پروردگار عالم مرحومہ کو صدقۂ چہاردہ معصومینؑ کے صدقے اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خانوادۂ گرامی کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل سے نوازے۔







