جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

29 ستمبر, 2025 11:55

شیعیت نیوز : جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے خلاف موصولہ دھمکیوں کی اطلاع پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں سید مقاومت کی برسی؛ پاکستان سے علامہ سید احمد اقبال رضوی کی شرکت

ظفر عباس کو ملک بھر کے مظلوم، غریب اور پریشان حال عوام کا ہیرو مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری قوم ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید فکر مند ہے۔

عوامی حلقوں اور سماجی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ظفر عباس کی جان و سلامتی کے لیے فوری اور مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کی زندگی کو لاحق کسی بھی خطرے کا سدِ باب ہو سکے۔

4:03 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔