کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف بڑا آپریشن، مقامی کمانڈر واصل جہنم
شیعیت نیوز : لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر میں پولیس اور مقامی امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم لشکرِ جھنگوی کا مقامی کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت حکمت اللہ عرف حمزہ عرف "لڑاکا” سکنۂ خوائیداخیل، لکی سٹی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ سی ٹی ڈی بنوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، آئی ای ڈی دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کرک سیکیورٹی فورسسز کی کاروائی؛ کالعدم لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کے دہشت گرد جہنم واصل
کامیاب آپریشن پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان نے پولیس ٹیم اور مقامی امن کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوامی تعاون آپریشن کی کامیابی کی کلید تھا۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے واضح کیا کہ لکی مروت پولیس، سکیورٹی فورسز اور عوام مل کر علاقے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے اور ملک دشمن عناصر کو ہر حال میں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ تفتیشی ٹیمیں واقعے کی مزید شواہد اکٹھی کر رہی ہیں اور پسِ پردہ نیٹ ورکس کی نشاندہی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔







