مشرق وسطی

کویت کے پارلیمانی ارکان کی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

شیعیت نیوز: کویت کے پارلیمانی ارکان نے کہا ہے کہ کویت ایک ایسی مستقل فلسطینی حکومت کے قیام کی حمایت کرتارہے گا کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز کویت کی پارلیمنٹ میں قابض ریاست اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین پر قبضے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویت بیت المقدس اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بے گناہ خواتین، بچوں کو بمباری میں نشانہ بنائے جانے پر صیہونی مظالم کی مذمت کرتاہے اورفلسطینی عوام کی قیمتی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کویت کے پارلیمانی ارکان نے کہا ہے کہ کویت ایک ایسی مستقل فلسطینی حکومت کے قیام کی حمایت کرتارہے گا کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا جبکہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کویت میں جرم شمار ہوگی ۔

کویتی پارلیمان نے کہا کہ کویت ہر قدم پر مقبوضہ فلسطین کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی صیہونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کو روک نہیں سکی، عبد الرحمن آل ثانی

دوسری جانب مصری حکام کی جانب سے اسرائیلی و فلسطینی قیادت کو قاہرہ میں مذاکرات کی دعوت کا مقصد غزہ کی تعمیر نو اور طویل البنیاد جنگ بندی کی بحالی سمیت اہم موضوعات کا مستحکم حل نکالنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق گذشتہ روز مصری حکام کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں قابض ریاست اسرائیل اور غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت کو قاہرہ میں 11روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے جس کا مقصد علاقے میں طویل البنیاد جنگ بندی کی بحالی اور غزہ کی تعمیر نو سمیت حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کی رہائی جیسے موضوعات کو زیر بحث لانا ہے اور ان کا پختہ سیاسی حل نکالنا ہے۔

اس حوالے سے مصری وفد کی جانب سے رام اللہ اور غزہ میں حماس اور اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی گئی ہیں اور اسرائیل و فلسطینی قیادت کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔

خیال ہےکہ مصری پیش کش پرفلسطین اور اسرائیل کے مابین ان مذاکرات میں اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کے صدر میئر بن شات اسرائیل کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button