سعودی عرب

جدہ میں سعودی فوجی اہداف پر یمنی افواج اور انصار اللہ کے میزائلی حملے

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج اور انصار اللہ نے ایک بار پھر جارح سعودی افواج کے ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائلی حملے کئے ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کی عوامی فورسز اور مسلح افواج نے سعودی عرب کے جنوب اور مغربی علاقے میں کئی فوجی ٹھکانوں کو بیک وقت ڈرون اور ميزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

منگل کی صبح جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنیوں نے جدہ اور سعودی عرب کے اندر کئی فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملے کئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے بعد جدہ اور جیزان ائیرپورٹس کو پروازوں کے بند کردیا گیا۔

اس سے قبل قومی نجات کی حکومت کے وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے اپنے ایک بیان میں سعودی اتحاد کو متنبہ کیا تھا کہ اگر یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو یمن ” بگ پین ” سے موسوم ایک نئی حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔

یہ بھی پرھیں : صیہونی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کی تعداد 140 ہو گئی

واضح رہے کہ یمن کے خلاف یک طرفہ جنگ ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے، جسے دفاعی امور کے ماہرین سعودی اتحاد کی شکست قرار دے رہے ہیں۔

دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن کے خلاف جنگ کے تعلق سے مایوسی کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے سعودی عرب بار بار جنگ بندی کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

ریاض کی توسیع پسندی ، جارحیت اور چھے سالہ محاصرے کو ختم نہ کئے جانے کی بناپر یمن نے سعودی اتحاد کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

یمنیوں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد جو چيز جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کرسکا اب اسے مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، جو ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button