پاکستانپاکستان کی اہم خبریںسعودی عرب

اسحاق ڈار کا بڑا انکشاف: سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہاں

پاکستان نے دفاعی میدان میں اپنی صلاحیت منوائی، اب عالمی سطح پر اقتصادی طاقت بننے کی باری ہے

شیعیت نیوز : ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نتنیاہو کو عالمی عدالت میں نسل کشی کے جرم پر کٹہرے میں لایا جائے، صدر چلی

اس معاہدے کے بعد کئی ممالک نے پاکستان سے اسی نوعیت کے دفاعی تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ علاقائی امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button