غزہ سے ایک اور اسرائیلی قیدی کی لاش واپس: اب تک 11 لاشیں اسرائیل کے حوالے

18 اکتوبر, 2025 19:11

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے غزہ سے ایک اور قیدی کی لاش وصول کر لی، جسے قانونی شناخت کے لیے میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس طرح 28 میں سے 11 قیدیوں کی لاشیں اب تک اسرائیل کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

اسرائیلی وزیرِاعظم بینیامین نتنیاہو کے دفتر نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں موجود اسرائیلی قیدی کی لاش قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت واپس کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ بھر میں “بادشاہت نامنظور” تحریک زور پکڑ گئی: صدر ٹرمپ سے فوری استعفے کا مطالبہ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قیدی کی لاش رات 11 بجے غزہ کے وقت کے مطابق اسرائیل کے حوالے کی گئی۔ حماس کے مطابق، پچھلے دو برسوں میں اسرائیلی حملوں کے باعث لاشوں کی دریافت اور شناخت کا عمل انتہائی پیچیدہ رہا ہے، تاہم جیسے ہی مزید لاشیں دریافت ہوں گی، انہیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، جس قیدی کی لاش واپس کی گئی وہ "ایلیاہو مرگلیت” کے نام سے معروف تھی۔ اسرائیلی ذرائع نے بعض مغربی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے معاہدے کے مطابق لاشوں کی منتقلی میں تعاون کیا ہے۔

11:38 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔