امریکہ بھر میں "بادشاہت نامنظور” تحریک زور پکڑ گئی: صدر ٹرمپ سے فوری استعفے کا مطالبہ
واشنگٹن ڈی سی سمیت 50 ریاستوں میں 2500 سے زائد مقامات پر مظاہرے، عوامی غصہ عروج پر

شیعیت نیوز: امریکہ بھر میں "بادشاہت نامنظور” تحریک نے زور پکڑ لیا — واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف شہروں میں 2500 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے جن میں عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، صدر ٹرمپ کی آمرانہ پالیسیوں اور جمہوری اقدار کی پامالی کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے مرکزی احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے “ٹرمپ ابھی استعفیٰ دو” کے نعرے لگائے اور ٹرمپ اور ان کے معاون جی ڈی ونس کے علامتی پتلے جیل کے لباس اور زنجیروں میں جکڑے ہوئے نمائش کے طور پر پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران، روس اور چین کا اقوام متحدہ کو مشترکہ خط
رپورٹس کے مطابق، امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں ہونے والے ان مظاہروں میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ جمہوری اصولوں، شہری آزادیوں اور سیاسی شفافیت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مظاہرین کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ماسک پہننے اور پرامن رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مبصرین کے مطابق، یہ تحریک اب امریکی سیاست میں ایک عوامی بیداری کی علامت بنتی جا رہی ہے۔