مقبوضہ فلسطین

فلسطین نے عرب لیگ کو امریکہ کی آلہ کار قرار دیتے ہوئے صدارت سے استعفی دیدیا

فلسطین نے عرب لیگ کو امریکہ کی آلہ کار اور مردہ تنظیم قراردیتے ہوئے عرب لیگ کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے۔ عرب لیگ نے امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں کی مذمت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین نے عرب لیگ کو امریکہ کی آلہ کار اور مردہ تنظیم قراردیتے ہوئے عرب لیگ کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے۔ عرب لیگ نے امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں کی مذمت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاہدوں کی مذمت نہ کرنے پر فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے احتجاجی طور پرالگ ہوگیا۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کی صدارت میں رواں ماہ عرب لیگ کے 22 رکنی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں فلسطین کی جانب سے اسرائیل اورعرب ممالک کے درمیان سازشی معاہدوں پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جس پر رکن ممالک نے اتفاق نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو واشنگثن میں دو عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت کی مذکورہ ممالک کے اس سے قبل اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات قائم تھے جو اب آشکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عرب ممالک مزدور بادشاہوں کی اسلام، مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں خیانت کو مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button