مشرق وسطی

امریکہ کی شام میں پاؤں جمانے کی کوشش، صدر اسد کی حمایت میں ریلی

شیعت نیوز : امریکہ مختلف حیلے بہانوں سے شام میں پاؤں جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری طرف شام کے شہر طرطوس کے عوام نے صدر اسد کی حمایت میں ریلی نکالی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا ایک کارواں جو ہتھیاروں سے لدے45 ٹرکوں اور 7 آئل ٹینکروں پر مشتمل ہے عراق کی الوید گذرگاہ سے شام میں داخل ہوا۔ یہ امریکی کارواں طریق البترول شاہراہ سے الحسکہ صوبے کے غیر قانونی فوجی اڈے تل حمیس کی جانب گامزن ہے۔

پیر کے روز بھی غاصب امریکی فوج کا 40 ٹرکوں پر مشتمل کارواں شام کے شمال مشرقی علاقے الجزیرہ پہنچا تھا۔ جبکہ گزشتہ جمعرات کو غاصب امریکی فوجیوں نے شام سے تیل چوری کر کے 50 آئل ٹینکروں کے ذریعے اسے عراق منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے ڈرون ’’ قاصف کے 2 ‘‘کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر کامیاب حملہ

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ کر دیا ۔

دوسری جانب شام کے شہر طرطوس کی عوام نے صدر بشار اسد کی حمایت میں ریلی نکالی۔ اپنے ہاتھوں میں بشار اسد کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

شامی مظاہرین نے اپنے ملک اور حکومت کے خلاف واشنگٹن کے دشمنانہ اقدامات کی سخت مذمت کی۔ گذشتہ دنوں بھی شام کے صوبہ حماہ، لاذقیہ اور درعا کے عوام نے صدر اسد اور استقامتی محاذ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی تھیں۔

صدر اسد حکومت کے خلاف شامی عوام کو اکسانے اور اس ملک میں بدامنی پیدا کرنے کے لئے بعض مغربی ممالک اور امریکہ کے دشمنانہ اقدامات میں مزید تیزی آگئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button