دنیا

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی

شیعت نیوز : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 60 ہزار 457 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 764 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار 23 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکہ میں 5 لاکھ 87 ہزار 155 افراد اب تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 23 ہزار 644 ہو چکی ہیں۔

کورونا کے امریکہ میں 5 لاکھ 26 ہزار 563 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 12 ہزار 772 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 36 ہزار 948 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوویڈ-19 کے باعث امریکہ میں ڈیزاسٹر ڈکلیریشن کا اعلان

کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 756 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 99 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 20 ہزار 465 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 516 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 14 ہزار 967 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 36 ہزار 779 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 194ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 30 ہزار 72 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 329 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 88 ہزار 621 ہوگئی۔

دوسری جانب کینیڈین حکومت نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے چند ماہ میں 44,000 افراد جاں بحق ہو سکتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈین پبلک ہیلتھ حکام نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے احتیاط برتیں اور حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں کیونکہ ایسا کرنے کے باوجود بھی 44,000 اموات ہو سکتی ہیں اور اگر لوگوں نے لاپرواہی کی اس تعداد میں اضافے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام گھروں میں رہتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھنے سمیت تمام احکامات پر سختی سے عمل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button