مشرق وسطی

بحرینی حکومت نے 1402 بےگناہ بچوں کو گرفتار کررکھا ہے

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کی ظالم حکومت نے بحرین کی قومی تحریک کے آغاز سے لیکر اب تک 1492 بچوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ الوفاق نے 4 جون بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے بحرین میں عوامی اور قومی تحریک کے آغاز سے لیکر 1402 بے گناہ بچوں کو حراست میں لےرکھا ہے۔

بیان کے مطابق بحرینی حکومت نے بچوں کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کو کیونکہ امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اس لئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی بحرین میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائي بنی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button