مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں العیساویہ پر صیہونیوں کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی بیت المقدس کے علاقے العیساویہ میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صیہونی فوجیوں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں بھی فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ صیہونی فوجیوں نے اتوار اور پیر کے روز بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا تھا جن میں صیہونی آباد کاری اورحائل دیوار کی مخالفت میں قائم مزاحمتی کمیٹی کے قانونی امور کے انچارج عایدمرار بھی شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی کم از کم ساڑھے چھے ہزار فلسطینی شہری قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جن میں تین سو بچّے بھی شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button