عراق
بغداد میں بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اس بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ادھر عراقی کردستان کے ذمہ دار ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے دہوک میں آمیدی کے علاقوں سجیری اور درہ دیربیان پر بمباری کی ہے۔ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے ۔اس سے قبل ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دس عراقی شہری زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ ترکی کے جنگی طیارے شمالی عراق کے علاقوں پر کبھی بھی بمبباری کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں ترکی نے سنجار پر بھی بمباری کی تھی جس پر اندرون عراق وسیع پیمانے پر احتجاج کیاگیا تھا۔