اہم ترین خبریںعراق
شام میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی خطرے میں
عراقی رکنِ پارلیمنٹ کا انتباہ: داعش شام سے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے

شیعیت نیوز : عراقی پارلیمنٹ کے رکن وعد القدو نے انتباہ دیا ہے کہ شام میں موجود دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جو اس ملک کی بدامنی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام اب عراق کی قومی سلامتی کے لیے ایک خطرناک مرکز بنتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چمن و کُرم پر طالبان و خوارج کے حملے، دشمن کے خواب چکنا چور
وعد القدو نے وضاحت کی کہ شام میں جاری عدم استحکام، خاص طور پر شمالی علاقوں میں، دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کا باعث بن رہا ہے اور یہ صورتحال براہِ راست عراق کی سلامتی کو متاثر کر رہی ہے۔
ان کے مطابق، دہشت گرد عناصر عراق کے اندر داخل ہونے کے لیے سیکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ہم عراق و شام کی مشترکہ سرحدوں کے قریب داعش کی مشکوک نقل و حرکت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔