عراق

عراق میں حشدِ شعبی کی بڑی کارروائی: کالعدم بعث پارٹی کے اہم رہنما گرفتار

صدامی نظام کے اہم کردار کے گرد گھیرا تنگ، فتنہ انگیزی کے منصوبے ناکام

شیعیت نیوز: عراق میں حشدِ شعبی نے ایک تازہ ترین سیکیورٹی آپریشن کے دوران عبدالرزاق عودة کو گرفتار کر لیا ہے، جو سابقہ بعث پارٹی کے اہم رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی کئی ہفتوں پر محیط انٹیلی جنس نگرانی کے بعد عمل میں لائی گئی۔ عبدالرزاق عودة، صدام حسین کے دورِ حکومت میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور عوام کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکرِ جھنگوی و کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں داعش کی حقیقی شکل

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، عبدالرزاق عودة حالیہ برسوں میں دوبارہ متحرک ہو چکے تھے اور عراق کی سیکیورٹی کے خلاف سازشوں میں دیگر بعث رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ان کا مقصد ملک میں عدم استحکام اور فتنہ انگیزی کو فروغ دینا تھا۔

حشدِ شعبی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کسی بھی صورت میں بعث پارٹی کو عراق کو ماضی کے تاریک دور میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دے گی، اور اس کے تمام نیٹ ورکس کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button