ایران

سپاہ پاسداران کی جانب سے سعودی عرب کو انتباہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں ان بحری جنگی جہازوں کو جو سعودی عرب کی فوجی مشقوں میں شریک ہیں خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کی سمندری حدود کےقریب نہ آئیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے بدھ کو سعودی عرب کی فوجی مشقوں کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ فوجی مشقیں واضح طور پر علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور خلیج فارس میں پائیدار سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جا رہی ہیں-

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ذریعے انجام دی جانے والی مشقوں میں شریک کسی بھی بحری جہاز کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور اگر کسی نے ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران اور فوج کی بحریہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سیکورٹی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا –

متعلقہ مضامین

Back to top button