مشرق وسطی

امریکا کو ایران کے اسلامی انقلاب سے خوف لاحق ہے: صد ر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے اسلامی انقلاب سے خوفزدہ ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا اس بات سے خوفزدہ ہے کہ دنیا کی قومیں ایران کے اسلامی انقلاب کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں- انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں خاص طور پر امریکا نے ایران کے اسلامی انقلاب سے خائف ہو کر سعودی عرب کو حکم دیا ہے کہ وہ علاقے میں فرقہ واریت کو ہوا دے-

شام کے صدر بشار اسد نے کہا امریکا، شام کا بحران شروع ہونے سے پہلے یہ اصرار کر رہا تھا کہ دمشق استقامتی محاذ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف رول ادا کرے لیکن شام نے کبھی بھی امریکا کا یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا- ان کا کہنا تھا کہ امریکا یہ بھی مطالبہ کر رہا تھا کہ شام مشرق وسطی میں سازباز کے عمل میں شامل ہو جائے جس کے تحت فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے-

شام کے صدر نے کہا کہ اس وقت ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اصل میدان بنا ہوا ہے اور شام کے حالات کا دنیا کی سیاست کے نقشے پر بہرحال اثرمرتب ہو گا- شام کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام کی حکومت اپنے اقتدار، عوام اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ڈٹی ہوئی ہے، کہا کہ شام کو ثابت قدم رکھنے میں ایران کا بنیادی کردار ہے اور یہ وہ حقیقت ہے جس کا سب کو علم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button