سعودی عرب

سعودی عرب نے مزید 14شیعہ جوانوں کا سر قلم کردیا

شیعیت نیوز: عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آل سعود کی ظالم و متکبر بادشاہت نے شاہی فرمان جاری کرکے مزید ۱۴ شیعہ سیاسی مخالفین کا سرقلم کردیا ہے، العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ۱۴ شیعہ انقلابیوں کو آج سزا موت دی گئی ہے۔

ریاض حکومت مذہبی انتہاپسندی اور شدت پسندی کو دنیا بھر میں پھیلارہی ہے، جبکہ دہشتگردوں کے زور پر شام و یمن جیسی جمہوری حکومتوں کو گرانے کے لئے پیسہ خرچ کررہی ہے جبکہ دیگر عرب ممالک جیسے بحرین وغیرہ میں جمہوری قوتوں کو بازور طاقت کچلنے میں مصروف ہے، وہیں اپنے ملک میں بھی سیاسی اصلاحات کے حامی اور اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ بھی ظالم بادشاہ کا سلوک بدتر ہے، اس دشمنی میں شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کرکے شیعہ مسلمانوں کے مقبوضہ حجاز میں قائد شیخ باقر النمر کا سر قلم کرکے شہید کردیا تھا ،جس پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبرداروں نے شدید احتجاج کیا تھا ور اب دیگر مزید ۱۴ شیعہ مسلمانوں پر دہشتگردی اور پولیس پر حملہ کرنے کا الزام کرکے سزا ئے موت دیدی۔ دوسری جانب قطف اور دیگر علاقوں میں مقیم شیعہ مسلما ن آل سعود کی پالتودہشتگرد تنظیم داعش کے حملوں کا بھی شکار ہیں۔

تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ان ۱۴ شہید کیئے جانے والے انقلابیوں میں شیخ آیت اللہ باقر النمر کے جوان بھیجتے شامل ہیں یا نہیں؟

واضح رہے کہ آل سعود کی پولیس نے شیخ باقر النمر کی شہادت کے بعد احتجاج کرنے والے شیخ باقر النمر کے بھتیجے شیخ علی النمر کو گرفتار کرلیا تھا، جنکی عمر ۱۷ سال بتائی گئی ہے اور اُن پر بھی دہشتگردی کی دفعات قائم کرکے موت کی سزا سنائی ہوئی ہے، تاہم بین الاقوامی پریشر کی سبب آل سعود ایسا کرنے سے قاصر تھے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ۱۴ شہید ہونے والے انقلابیوں میں شیخ علی النمر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button