لبنان

تکفیری دہشتگرد گروہ اسلام کے پھیلاؤ میں سب سے بڑی رکاوٹ ،لبنانی اہلسنت عالم

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی علماءکونسل کے سربراہ ’’شیخ مہر حمود‘‘نےتکفیری دہشتگرد گروہوں کی جانب سے دین مبین اسلام کی تصویر کو بگاڑنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے معاندانہ اقدامات لوگوں کو اسلام کی طرف مائل ہونے میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔  

انہوں نےکہاکہ مختلف اسلامی مکاتب فکر کےدرمیان تنازعات داعش جیسےتکفیری دہشتگرد گروہوں کے وجود کی بدترین صورت میں سامنے آرہی ہے ۔

شیخ محمود نے تکفیری دہشتگرد گروہ کے انسانیت سوزجرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی یا انسانی تاریخ میں داعش جیسے تکفیری دہشتگرد گروہ کے وجود کا کبھی بھی مشاہدہ نہیں کیاجاتاہے ۔

لبنانی اہلسنت عالم دین نے مسلم دنیا میں ہورہے واقعات کے حوالے سے بعض ممتاز شخصیات کے دوہرےمعیارکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ  شام وعراق میں دہشتگردوں کی مجرمانہ کاروائیوں تک کی  مذمت نہیں کرتے ۔

انہوں نےکہاکہ اس طرح کے  دوہرے معیارسے ثابت ہوجاتاہےکہ یہ لوگ انتہاپسندی ،دہشتگردی اورلوگوں کےقتل وغارت  کی حامی ہے ۔

انہوں نےکہاکہ ایسے لوگ تکفیری دہشتگردگرہوں کے حامی ہے اوردین مبین اسلام کی شبیہ بگاڑنے میں یہ لوگ برابرکے شریک ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button