ایران

ایرانی عوام کسی تسلط پسند طاقت کے سامنے نہیں جھکے گی: خطیب نماز جمعہ تہران

شیعیت نیوزـ: تہران کے خطیب جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبے میں پرامن ماحول میں پوری طرح شفاف انتخابات کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لئے ہمیشہ کے جوش و جذبے سے سرشار پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں۔ تہران کے خطیب جمعہ نے خاص طور پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران میں اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے اور تسلط جمانے کے لئے دشمنوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی جمہوریت کی بقا، انتخابات میں عوام کی دائمی اور بھرپور موجودگی اور نظام کی اسلامیت کی بقا، ولایت فقیہ ہے۔ انہوں نے ایران میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کی دشمن کی انواع و اقسام کی کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈوں منجملہ نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کے ثمرات سے دور کرنے جیسے حربوں کو استعمال کر سکتا ہے جس کے لئے سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی نظام اور انقلاب کے دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران کے عوام نے آج تک کسی بھی تسلط پسند طاقت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں اور وہ آئندہ بھی کسی دشمن سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button