سعودی عرب

سعودی اتحاد کا راز کھل گیا: نائیجریا میں شیعوں قتل عام دہشتگردی کی جنگ میں پہلا قدم ہے، سعودی بادشاہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے نائیجریا کے صدر بوہاری کو ٹیلی فون کرکے نائیجریا میں ہزاروں مکتب اہلیبت علیہ سلام کے پرامن پیروکاروں کے قتل عام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پہلا قدام قرار دیتے ہوئے کہا سعودی عرب نائیجریا کے ساتھ مشکل گھڑی میں کھڑا ہے۔

نائیجریا میں ہزاروں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے بعد یہ کسی بھی سعودی آفیشل کا پہلا رد عمل ہے جس میں سعودی بادشاہ نے اس سانحہ کی مذمت کرنے کے بجائےشیعہ مسلمانوں کے قتل کو دہشتگردی کے خلاف نائیجریا کی جنگ قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کے وہابی بادشاہ سلامت کے اس رد عمل سے سعودی عرب کی جانب سے بنائے جانے والے نام نہاد اسلامی فوج کے اتحاد کوقلی بھی کھل کرسامنے آگئے ہے کہ دراصل اس اتحاد کے پیش سعودی عرب، اسرائیل و امریکا کے کیا مقاصد کارفرما ہیں۔

بظاہر اس اتحاد کو دہشتگردی کے خلاف جنگ قرار دیا گیا ہے ، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کس کے خلاف ہے اسکا واضح ثبوت سعودی بادشاہ کے اس بیان سے لگایا جاسکتا ہے کہ انکا ہدف دراصل اسرائیل و استعمار مخالف قوتیں جو شیعہ ہوں یا سنی۔جبکہ داعش ایک بہانا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ کے اس بیان کے بعد پاکستان اس اتحاد کا حصہ بننے گا یا نہیں جو دارصل فرقہ وارانہ بنیاد پر بنایا گیا ہے، جسکا اظہار پاکستانی سیاسست دان بھی اس اتحاد کے حوالے سے اپنے بیانات میں کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button