عراق

عراق میں داعش کے چالیس دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کے ایک اعلی فوجی عہدیدار اسماعیل المحلاوی نے اتوار کو عراقی خبر رساں ایجنسی المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی میں داعش کے چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اسماعیل المحلاوی نے کہا کہ فوج نے الرمادی میں چودہ گاڑیوں میں نصب کئے گئے بموں کو بھی ناکارہ بنادیا ہے۔ اتوار کو ہی عراق کے انسداد دہشت گردی ادارے نے اعلان کیا کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے الانبار کے مزید دو علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ اس کارروائی میں کم سے کم تئیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کی آپریشنل کمان کے سربراہ جمعہ حداد نے اس صوبے میں داعش گروہ کے قبضے میں باقی بچے آخری علاقے الشرقاط کی آزادی کے لئے عراقی فوج کی تیاری کی خبر دی ہے۔ عراقی فوج صوبہ صلاح الدین کے دیگر تمام علاقوں کو داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراچکی ہے۔
دریں اثنا دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع علاقے جسردیالہ میں اتوار کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک عراقی شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button