ایران

آج ایران میں امام حسین علیہ سلام کا چہلم منایا جارہا ہے

شیعت نیوز: شب اربعین میں پورے ایران میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج چہلم کے روز پورے ایران میں عام تعطیل ہے اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر کربلا میں عزاداران امام مظلوم کی ایک بڑی تعداد عراق اور دنیا کے دیگر علاقوں سے آپ کا غم منانے کے لیے کربلا پہنچی ہے۔ بدھ بیس صفر کو اسلامی جمہوریہ ایران میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جا رہا ہے جبکہ عراق میں جمعرات کو چہلم منایا جائے گا – اسی مناسبت سے ایران اور پوری دنیا کے دسیوں لاکھ زائرین عراق پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button