لبنان

عالمی یوم القدس کا مقصد، مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنا ہے

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کا مقصد عالمی یوم القدس کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کو زندہ کرنا تھا-
لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے جمعے کے روز عالمی یوم قدس کی مناسبت سے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں ویڈیو کانفرنس سے مظاہرین سے خطاب کیا- سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ عالمی یوم القدس کی اہمیت کو بہتر طور پر درک کر رہے ہیں- حسن نصر اللہ نے عالم اسلام اور یورپی مکوں میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی شاندار تقاریب اور عظیم الشان ریلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقے اور دنیا کو درپیش سخت حالات کے باوجود لاکھوں افراد نے حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی اپیل پر لبیک کہا اور ریلیوں میں شرکت کی- انھوں نے کہا کہ یمن اور بحرین جیسے ملکوں کی حساس صورت حال کے پیش نظر ان دونوں ملکوں میں نکالی جانے والی ریلیاں بہت اہمیت کی حامل تھیں- حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ یہ ہے کہ آل سعود اس ملک کے عوام سے انتقام لینا چاہتی ہے- انہوں نے سعودی عرب کو خادم الحرمین کے بجائے، امریکہ اور اسرائیل کا خادم قرار دیا ۔ سید حسن نصر اللہ نے شام کے دشمنوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شام پائیدار اور مستحکم ہے اور جو افراد شام کے ساتھ ہیں وہ شام کا ساتھ دیتے رہیں گے اور جو جارح ہیں وہ کبھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے- سید حسن نصر اللہ نے مصر اور تحریک حماس کے درمیان اختلاف ڈالنے کی صیہونی حکومت کی سازش کا ذکر کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت، جو دہشت گردانہ ماہیت کی حامل ہے، مصر کے علاقے سینا میں رونما ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کو حماس سے منسوب کرکے مصر اور حماس کے درمیان فتنہ پیدا کرنا چاہتی ہے- حزب اللہ کے سربراہ نے فلسطین اور حزب اللہ کے لئے ایران کی جاری حمایت کا شکریہ ادا کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ جو ملک اب تک مزاحمت کا پرچم لہرا رہا ہے اور اس مسئلے میں سب سے پیش پیش بھی رہا ہے، اور جو صیہونی حکومت کے وجود کو تسلیم بھی نہیں کرتا ہے، اور جو مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کرتا ہے، وہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران ہے اور ایران کے سوا کسی اور ملک میں ایسے کام انجام دینے کی جرات بھی نہیں ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button