مشرق وسطی

بحرین: اہل تشیع اور اہل سنت نے مل کر نماز جمعہ ادا کی

بحرین کے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کے تفرقہ انگیز اقدامات کے جواب میں نماز جمعہ مل کر ادا کی ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اہل سنت اور اہل تشیع نے جمعے کے دن منامہ کے نزدیک شیعہ آبادی والے علاقے عالی میں واقع ایک مسجد میں مل کر نماز جمعہ ادا کی- اس سے قبل بحرین کی تنظیم جمعیت آشتی نے کہا تھا کہ شیعہ اور سنی مسلمان نماز جمعہ مل کر پڑھیں گے- بحرین میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے سعودی عرب اور کویت میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل اور تکفیریوں کے فرقہ واریت پر مبنی اقدامات کے جواب میں مل کر نماز جمعہ پڑھی- واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے سعودی عرب اور کویت میں شیعہ مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دہشت گردانہ حملے بحرین میں انجام دے گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button