ایران

ایران کی مذاکراتی ٹیم کو مذاکرات میں بالا دستی حاصل .آیت اللہ امامی کاشانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں روزہدار نمازیوں نے شرکت کی ، نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم، قومی عزت و وقار اور ملکی مفادات کی خاطر دنیا کی 6 بڑی طاقتوں کے ساتھ لڑ رہی ہے اور قومی حمایت کی بنا پر ایران کی مذاکراتی ٹیم کو بالا دستی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی نظریہ کی بنیاد پر ایرانی ٹیم بے خوف و خطر مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ قرآن اور اسلام کا ہمیں یہی درس ہے کہ ہمیں کفار سے نہیں ڈرنا چآہیے بلکہ ہمیں اللہ تعالی سے ڈرنا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ ایرانی ٹیم اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور اپنے اصولی مؤقف سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گی۔

نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ سعودی عرب اور اس جیسے بعض نام نہاد اسلامی ممالک امریکہ کے حکم پر چل رہے ہیں ان بظاہر اسلامی ممالک کی باگ ڈور امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے اشارے پر سعودی عرب نے وہابی تکفیری دہشت گردوں کو تربیت دے کر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے عراق و شام میں آشکارا بھیجا ، عراق ، افغانستان، پاکستان، لیبیا ، مصر اور یمن میں جاری دہشت گردی کے پیچھے وہابی تکفیریوں کا ہاتھ ہے جنھیں سعودی عرب کی مکمل پشتپناہی حاصل ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دوسرے اسلامی ممالک میں جو آگ لگائی ہے وہ بہت جلد سعودی عرب کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button