سعودی عرب

سعودی عرب میں حکومت مخالف تین سو چونتیس افراد گرفتار

سعودی عرب کی پولیس نے سیکڑوں سیاسی مخالفین کو گرفتار کرکے جیلوں میں بندکردیا ہے
موصولہ رپورٹ کے مطابق سعوی عرب کے اخبارات نے ہفتے کے روز کی اشاعت میں لکھا ہے کہ سعودی پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران حکومتی پالیسیوں کے مخالف تین سو چونتیس افراد کو حکومت کے خلاف اقدامات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے المباحث جیلوں میں ڈال دیا ہے- خبروں کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے ان افراد پر حکومت مخالف اقدامات میں ملوث ہونے، عوام کو اکسانے اور حکومت کے مخالفین کو پناہ دینے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں – سعودی عرب کے اخبار الاقتصادیہ نے بعض ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد سعودی عرب کے بعض علاقوں میں حالیہ عوامی احتجاج میں شریک تھے- جبکہ تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی المباحث جیلوں میں تقریبا تین ہزار آٹھ سو قیدی موجود ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب نے بےبنیاد الزامات کے تحت شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو موت کی سزا سنائی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button