مشرق وسطی

یمن:سعودی عرب اورخلیجی ممالک خطے میں تحریک انصاراللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے پریشان۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بعض سیاسی ذرائع نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ خلیج کے ملوک امراء کے درمیان اس وقت اہم ملاقاتیں جاری ہیں کہ یمن میں حوثی تحریک انصاراللہ کے مخالف تنظیموں کی کیسے امدادکی جائیں۔
یمنی ذرائع المشھدالیمنی کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بادشاہان اورامراء سعودی عرب کی سربراہی میں اس وقت سرتوڑکوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ یمن میں بڑھتی ہوئی حوثی تحریک انصاراللہ کے ملک میں وسعت وترقی واثرورسوخ کوکیسے روکاجائے،جس کے لئے انہوں نے ایک تنظیم جماعت الاصلاح الاخوانی کوسامنے لایاہے کیونکہ ان کے نزدیک حوثیوں کے ساتھ یہی مقابلہ کرسکتی ہے۔
خیال رہےاس وقت حوثی تحریک انصاراللہ کو کچلنے کے لئےجماعت اصلاح الاخوانی کوسعودی عرب اورخلیجی ممالک کی جانب سے خوب مالی امداددی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button