یمن کے وزیراعظم کی شہادت، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شدید مذمت
شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یمن کے انصار اللہ کے وزیر اعظم احمد غالب الراحوی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ایک گھناؤنے اسرائیلی حملے میں قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صیہونی جنگی مجرموں کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ایک اور مثال ہے۔ یہ بزدلانہ کارروائی اسرائیل کے ناجائز وجود کو اس کے ناگزیر زوال سے نہیں بچا سکے گی اور صہیونی ریاست اپنے زوال کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ جعفر علی دانش مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے نئے صدر منتخب
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حوصلہ مند یمنی عوام انشاء اللہ اس سانحے پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے یمن کی شجاع اور غیرت مند قوم کی خدمت میں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس ظلم کے مقابلے میں یمن کی طاقت اور اتحاد کے لیے دعا کی۔







