اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریںیمن
یمن پر اسرائیلی حملے کی مذمت، علامہ شبیر میثمی کا بیان
شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ شہادتیں مقاومت کو مزید طاقت بخشتی ہیں

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے یمن پر حالیہ سفاکانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم احمد غالب اور دیگر وزراء کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے حامیانِ مظلومین کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے بلکہ شہادتوں سے مقاومت کو مزید طاقت اور جذبہ ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کے وزیراعظم کی شہادت، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شدید مذمت
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مزید کہا کہ یہ حملے صرف یمن پر نہیں بلکہ خطے میں موجود تمام اسلامی ممالک پر حملے ہیں۔ تمام اسلامی ممالک کو خاموشی توڑ کر اس سفاکیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔