کراچی میں علامہ حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

31 اگست, 2025 14:43

شیعیت نیوز : امام جمعہ کوئٹہ پاکستان علامہ حسنین وجدانی کی سعودی عرب میں جبری گمشدگی کے خلاف چیئرمین گلگت بلتستان عوامی تحریک جناب وزیر حسنین رضا کی قیادت میں محفل شاہ خراسان کراچی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی رہنما ناصر حسینی، گلگت بلتستان عوامی تحریک کے رہنما وزیر حسنین رضا اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طرح کے ظلم و ستم کے خلاف ہیں۔ علامہ حسنین وجدانی گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب کی جیل میں قید ہیں، لہٰذا ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستانی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے ملت کے اس عظیم سرمائے کو واپس لانے میں کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں :

مقررین کا کہنا تھا کہ اگر علامہ حسنین وجدانی کی رہائی عمل میں نہ آئی تو احتجاج کو وسعت دے کر تحریک میں تبدیل کردیا جائے گا۔

انہوں نے غزہ پر اسرائیلی بربریت، شام، عراق، لبنان، ایران اور دیگر ممالک میں امریکی و اسرائیلی مظالم، اور گلگت بلتستان میں تاجروں کے احتجاج پر لاٹھی چارج و آنسو گیس کے استعمال کی بھی بھرپور مذمت کی۔

12:39 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔