سماجی و سیاسی میدان میں رہبر انقلاب سے زیادہ قوی کوئی نہیں، آیت اللہ شبزندهدار
رہبر انقلاب کی رہنمائی پر عمل، جدید فقہی موضوعات پر توجہ اور اخلاص کو حوزوی خدمات کی بنیاد بنانے پر زور

شیعیت نیوز : مرکز مدیریت حوزههای علمیہ قم میں منعقدہ دو روزہ اجلاس میں ملک بھر کے معاونینِ تعلیم نے شرکت کی۔ سربراہ سپریم کونسل حوزههای علمیہ آیت اللہ محمدمهدی شبزندهدار نے اپنے کلیدی خطاب میں ذکر خدا، یاد مرگ، تلاوت قرآن اور صلوات کو معنوی کمال کا راستہ قرار دیتے ہوئے حوزوی خدمات میں اخلاص، جدید فقہی موضوعات پر توجہ اور رہبر انقلاب کی رہنمائی پر عمل کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے امام حسن عسکریؑ کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے ذکر خدا، یاد مرگ، تلاوت قرآن اور صلوات کو سلوک معنوی کے چار ستون قرار دیا اور کہا کہ انہی کے ذریعے انسان رذائل سے پاک ہو کر کمالات تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ امام خمینیؒ کی طرح اخلاص کو حوزوی خدمات کی بنیاد بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :
آیت اللہ شبزندهدار نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی جامع الشرایط ہیں اور کوئی شخص انہیں ابعاد اجتماعی و سیاسی میں برتر نہیں پاتا۔ ان کی رہنمائی حوزههای علمیہ کے لیے سرمایہ ہے اور ان پر عمل درآمد ذمہ داران پر لازم ہے۔
انہوں نے "طرح حوزه آزاد” کی تصویب کو پرانی سنتوں جیسے مباحثہ اور گروهی تحقیق کے احیا کے لیے ضروری قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر حوزه مسائل جدید فقه معاصر جیسے بینک، بیمہ اور کمپنیوں پر توجہ نہ دے تو یہ خسارت عظیم ہوگا۔
اس اجلاس میں معاون آموزش حوزه، حجت الاسلام والمسلمین مقیمی حاجی نے بھی خطاب کیا اور رهبر انقلاب کے پیغام کی روشنی میں تعلیمی اصلاحات، اسناد کے اعتبار اور قم و نجف کے نصاب کی تطبیق جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
یہ اجلاس، حوزہهای علمیہ کے لیے مستقبل کی تعلیمی سمت طے کرنے اور ماضی کے تجربات کے جائزے کا اہم موقع قرار پایا۔