آیت اللہ وحید خراسانی کے انتقال کی خبر جھوٹی، دفتر کی وضاحت
دفتر کا کہنا ہے کہ مرجع تقلید صحت و سلامتی کے ساتھ کل جلوسِ عزاداری میں شریک ہوں گے

شیعیت نیوز : سوشل میڈیا پر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی، تاہم ان کے دفتر نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ مرجع تقلید مکمل صحت و سلامتی کے ساتھ کل حسبِ قدیم شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ جلوسِ عزاداری میں شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ عظیم الشان جلوس عزا کل بروز دوشنبہ ۱۰ ستمبر صبح ۱۰ بجے آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر سے برآمد ہوگا، جس میں علمائے کرام اور ہزاروں عزادارانِ سرکار سید الشہداء شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن پر اسرائیلی حملے کی مذمت، علامہ شبیر میثمی کا بیان
مراسم سے حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد خطاب کریں گے جبکہ نوحہ و مرثیہ خوانی سید حسن میریزدی، حاج علی اصغر انصاریان، کربلائی نریمان پناہی اور حاج حنیف طاہری کریں گے۔
سب سے پہلے دفتر میں مجلسِ عزا منعقد ہوگی جس کے بعد جلوس کی شکل میں عزاداران سید الشہداء علیہ السلام حرم مطہر کی سمت نوحہ و ماتم کرتے ہوئے روانہ ہوں گے۔