ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی اجلاس
ظہیر عباس نقوی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر، ملک بھر میں امدادی کیمپس قائم کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آن لائن منعقد ہوا جس میں سیلاب زدگان کی فوری اور بھرپور امداد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ ملک کے بڑے شہروں میں امدادی کیمپس قائم کیے جائیں گے تاکہ متاثرہ عوام تک زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ایک مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کوآرڈینیٹر ظہیر عباس نقوی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب: علامہ شبیر میثمی کی رضاکاران کو دکھی انسانیت کی مدد کی اپیل
کمیٹی کے دیگر اراکین میں علامہ احمد اقبال رضوی، ناصر عباس شیرازی، علامہ اقتدار نقوی، مولانا تصور حسین اور سید محسن شہریار شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ملک بھر کی سیلابی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے گی، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی اور صوبائی سطح پر بھی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام زیادہ منظم اور مؤثر انداز میں انجام دیے جا سکیں۔