شیخ جعفر علی دانش مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے نئے صدر منتخب

31 اگست, 2025 20:08

شیعیت نیوز : متحرک، متدین، مبارز اور مخلص نوجوان عالم دین برادر ارجمند حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جعفر علی دانش زید عزہ مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے نئے میرِ کاروان (ضلعی صدر) منتخب ہوگئے۔

ان کے انتخاب پر سابق ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ و رکن گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ برادر ارجمند کے انتخاب پر صمیمِ قلب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ قومی، ملی اور علاقائی مسائل کے ادراک و حل، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے الہی منشور کی تکمیل اور گلگت بلتستان میں مجاہدِ ملت آغا علی رضوی کے توانا دست و بازو بننے کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ابوعبیدہ کی شہادت کے حوالے سے حماس کا واضح مؤقف سامنے آ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور پوری کابینہ کو بہترین کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

4:38 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔