اہم ترین خبریںایراندنیا
ایران-چین اسٹرٹیجک معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے، رہبر معظم انقلاب
ایرانی صدر کے دورہ چین کے موقع پر رہبر معظم کا خصوصی پیغام، دونوں ممالک کو دنیا میں تبدیلی کا محور قرار دیا

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ چین کے موقع پر رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے چینی زبان میں ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے کو عملی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سماجی و سیاسی میدان میں رہبر انقلاب سے زیادہ قوی کوئی نہیں، آیت اللہ شبزندهدار
رہبر انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور چین، دونوں قدیم تہذیبی پس منظر رکھنے والے ممالک ہیں جو ایشیا کے دو سروں پر واقع ہیں۔ دونوں ملک خطے اور دنیا میں تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ایران-چین اسٹریٹجک معاہدے کے تمام پہلوؤں کو عملی جامہ پہنانا اس راستے کو ہموار کرے گا۔