ایم ڈبلیو ایم جھنگ کی جانب سے شورکوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے خیمہ بستیاں قائم

31 اگست, 2025 15:16

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے زیراہتمام تحصیل شورکوٹ کے موضع ککووالہ اور فوجہ ڈھارا سمیت مختلف علاقوں میں بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کے لیے خیمے نصب کر دیے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ اور ایم ڈبلیو ایم جھنگ کے ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

مولانا سید روح اللہ کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں بلاتفریق مذہب و مسلک تمام متاثرین کو پناہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہدی المشاط نے یمن کے عبوری وزیراعظم کے طور پر محمد مفتاح کو مقرر کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں اور متاثرین کے مویشیوں کے لیے چارے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

5:59 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔