مشرق وسطی

یمن، حوثی شیعوں نے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال لیا

شیعت نیوز: یمن میں حوثی قبائل نے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال کر اسلحہ کو دہشت گرد تک پہنچنے کی سازش کو ناکام بنادیا ہے جبکہ یمنی صدر صدارتی محل کے بجائے اپنے گھر میں موجود ہیں۔

المیادین کے مطابق حوثی قبائل نے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال کر اسلحہ کو دہشت گردوں تک پہنچنے کی سازش کو ناکام بنادیا ہے یمنی فوج نے بھی قبائل کا ساتھ دیتے ہوئے حوثی قبائل کے ساتھ لڑنے سے انکار کردیا ، یمنی صدر صدارتی محل میں نہیں بلکہ اپنے گھر میں موجود ہیں۔ صدارتی محل کی نگرانی کرنے والے گارڈزنے مختصرجھڑپ کے بعدہی محل کوحوثی باغیوں کے حوالے کردیا۔ حوثی قبائل کے رہنما کا کہنا ہے کہ یمنی حکومت نے قبائل کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی صریح خلاف ورزی کی ہے اور حکومت کو معاہدے کے مطابق یمن کے تمام قبائل اور اقوام کو حکومت میں نمائندگی دینی چاہیے تھی انھوں نے کہا کہ حوثی قبائل ملک کو فتنہ سے بچآنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور یمن میں امریکی اور سعودی بالا دستی کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button