مشرق وسطی

شام میں متعدد تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

شام میں دہشتگرد گروہوں کے ساتھ فوج کی جھڑپوں میں ان گروہوں کے سرغنے ہلاک ہوگۓ ہیں۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے قنیطرہ کے مضافات میں اجناد الشام نامی دہشتگرد گروہ کے ساتھ جھڑپ میں اس دہشتگرد گروہ کے سرغنے سمیت متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جبکہ مشرقی دمشق میں واقع جوبر کے علاقے میں دہشتگرد گروہ فیلق الرحمان کے ساتھ شام کی فوج کی جھڑپ میں بھی متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اس دہشتگرد گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ مشرقی غوطہ میں بھی شام کی فوج نے نو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شام کے فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ فوج کے دستوں نے ملک کے شورش زدہ علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لاذقیہ میں مسلح عناصر کا تعاقب کیا اور ان میں سے متعدد کو ہلاک کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button