عراق

عراق، عاشورہ پر کربلا کی سیکورٹی سخت، 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات، فضائیہ بھی اسٹینڈ بائی

عاشورہ کے موقع پر عراق حکومت نے کربلا کی سیکورٹی سخت کردی۔ 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ عراق حکومت نے عاشورہ کے موقع پر عزاداران کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ساتھ دینے کے لیے عراقی فضائیہ بھی اسٹینڈ بائی ہے۔ خواتین کی جانب سے دہشت گرد حملوں سے بچنے کے لیے خواتین اہلکار تعینات ہیں، کربلا کے مغرب میں صوبہ انبار ہے، جو داعش کا گڑھ ہے اور یہیں سے حملوں کا خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button