عراق

عراقی فورس کے ہاتھو داعش کے4خواتین قیادت گرفتار جن میں”حرائرالانبار”کی رہنمابھی شامل۔

السومریۃ نیوز رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزعراقی فورس نے صوبہ انبار کے غرب میں شہرالرمادی میں دہشت گردداعش کے خواتین ونگ کے4خواتین کوگرفتار کیاہے جن میں داعش کے ذیلی شاخ "حرائرالانبار” کی خاتون کمانڈر بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق حرائرالانبارمیں100خواتین شامل ہیں جوداعش کے لئے کام کرتی ہیں۔عراقی عسکری ذرائع کاکہنا ہے کہ انہیں گرفتارکرکے تحقیقات جاری ہے۔

خیال رہے صوبہ الانبار میں گذشتہ دسمبرسے عراقی فورس دہشت گردداعش کے خلاف آپریشن کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button