مشرق وسطی

بحرینی عوام نے مڈٹرم انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

shiitenews_bahrain_bycoutجمعیۃ الوفاق الاسلامی نے آل خلیفہ کی طرف سے پارلیمنٹ کی درمیانی مدت کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ کسی بھی شیعہ اور سنی انقلابی گروپ نے انتخابات میں شرکت کا اعلان نہیں کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرینی روزنامے الوسط نے لکھا ہے کہ جمعیت الوفاق الاسلامی کے راہنماؤں نے باہمی مشاورت کے بعد آنے والے درمیانی مدت کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
یادرہے کہ یہ انتخابات آل خلیفہ حکمرانوں کے ہاتھوں نہتے مظاہرین کے قتل عام اور ملک میں وسیع جبر و تشدد کے بعد اٹھارہ انقلابی اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں کی وجہ سے خالی ہونے والی نشستوں کے لئے منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ سیاسی راہنماؤں کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی سے زیادہ اراکین کے استعفے کے بعد اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی ہے اور اگر کبھی پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے ہوں تو اس کے لئے پہلے پارلیمان کی تحلیل اور نئے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کرنا ہوگا۔
دریں اثناء جمعیۃ الوفاق کی طرف سے مدترم انتخابات میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت نے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button