مشرق وسطی

مصر میں وسیع احتجاجی مظاہروں کا اعلان

egypt_supportersمصر میں انقلابیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مصری عوام آئندہ جمعہ کو قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس کمیٹی کے ارکان نے مصر کی اعلی فوجی کونسل کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ آئندہ جمعہ کو مصری عوام ایک بارپھر وسیع مظاہرہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ مسلح افواج کی اعلی کونسل نے انقلابی نمائندوں سے وعدہ کیا ہے کہ وزیر اعظم احمد شفیق کو برطرف کرنے کے ان کے مطالبات کو پورا  کریں گے اور احمد شفیق کو انتخابات سے پہلے برطرف کردیا جائے گا فوجی کونسل نے اسی طرح ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ختم اور سیکورٹی کونسل کو توڑ دینے کا بھی وعدہ کیا۔ انقلابی کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ اگر چہ فوجی کونسل کی یقین دہانی مثبت ہے مگر اس نے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے بارے میں کسی نظام الاوقات کا اعلان نہيں کیا اسی لئے مصری عوام اپنا احتجاجی مظاہرہ رکھیں گے ۔ دوسری طرف مصری حکومت نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور ان کے گھروالوں پر ملک سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی ہے مصر کے اٹارنی جنرل کے ترجمان نے کہا کہ حسنی مبارک پر ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے اور ان کے اثاثے منجمد کردئے گئے ہيں حسنی مبارک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ان کے زیادہ تر اثاثے مغربی ملکوں میں ہيں ۔ حسنی مبارک عوامی انقلاب کے نتیجے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد گیارہ فروری کومصر کے شہر شرم الشیخ فرار کرگئے ہيں بعض خبروں میں یہ بھی کہا جارہا ہے حسنی مبارک علاج کی غرض سے سعودی عرب کے شہر تبوک جانے والے ہيں

متعلقہ مضامین

Back to top button