مشرق وسطی

حمد بن عیسی آل خلیفہ کی برطرفی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے،عوام

bahrain_shia_alimبحرین میں حکومت مخالف سب سے بڑی جماعت الوفاق پارٹی نے کہا ہے کہ عوام صرف اسی وقت حکومت سے مذاکرات کے لئے راضي ہوں گے جب ایک منتخب حکومت برسراقتدار لانے کے لئے قدم اٹھایا جائے ۔ شیخ علی سلمان نے پریس ٹی وی سے اپنے انٹر ویو میں کہا کہ بحرین کے عوام کے تمام طبقے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کررہے ہيں اور اس سے کم پر  وہ راضی نہيں ہیں۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ بحرین میں شیعہ و سنی کا کوئي مسئلہ نہيں ہے اس وقت تنازعہ ملک کی آمرانہ حکومت اور عوام کے درمیان ہے ۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مذاکرات کا جن کا کوئی حل نہ نکلے کیا فائدہ؟
انہوں نے کہا کہ حکومت لاحاصل مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے جسے ہم قبول نہيں کرتے۔ ہم ایسے مذاکرات چاہتے ہيں جن میں ایک منتخب حکومت برسراقتدار لائے جانے پر بات چیت ہو ۔ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے جمہوریت کے حق میں اٹھ کھڑے ہونےوالوں کے مظاہروں کی شدت کم کرنے کےلئے پانچ وزراء کو برطرف کردیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزراء کو برطرف کرنا کافی نہيں ہے ہم حکومت کی برطرفی تک اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے مظاہرین نے کل رات بھی اپنے مظاہرے کے دوران اپنا یہ مطالبہ پھر دوہرایا کہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی اقتدار چھوڑ دیں بحرین کے ممتاز اپوزیشن لیڈر حسن مشیمع کل اپنی جلاوطنی کی زندگی گذار کر کل لندن سے منامہ پہنچ گئے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button